اسٹیٹ بینک کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح، آج سے کام شروع کرے گی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، دیگر کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان میں بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں: پی ڈی پی

بلاول اور فضل الرحمان میں ملکی سیاست پر بات چیت

جامشورو میں کاروکاری کے نام پر خاتون کے قتل پر وزیر داخلہ کا ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ ،سخت کارروائی کی ہدایت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدل کے ایوانوں کو پیغام ہے ترازو کے پلڑے برابر کرو: وزیر قانون

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ عدل کے ایوانوں کو پیغام ہے کہ ترازو کے پلرے برابر کرو۔ذرا ئع کے مطابق راولپنڈی میں وکلاکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پانچ رکنی بینچ میں 3 ججز نے کہا کہ پنجاب کیلئے گورنر تاریخ کا اعلان کریں، 2 ججز نے کہا کہ ہم اپنے 2 معزز ججز کی رائے سے متفق ہیں، فیصلے کے 30 منٹ میں وزیراعظم اور اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیس ڈسمس ہوگیا، ان کا کہنا تھا کیس 3 کے مقابلے 4 اکثریتی ججز کی رائے سے ڈسمس ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 203 کے تحت الیکشن کیلئے 8 اکتوبر کا اعلان کیا، اس وقت بھی کہا گیا معاملہ فل کورٹ کے سامنے رکھا جائے، بجائے فل کورٹ کے چیف جسٹس نے 5 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ عدل کے ایوانوں غیور وکلاکی طرف سے پیغام دیدیا ہے کہ ترازو کے پلڑے برابر کرو، اگر ملک کو ان بحرانوں سے نکالنا ہے ترازو کے پلڑے برابر کروانے ہیں تو وہ وکلاکروائیں گے، وکلا کی بہبود ہمیشہ مسلم لیگ ن کی ترجیح رہی ہے۔