جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی،مذہبی جماعت کے رہنما سلیم کھتری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آ ئی) کراچی میں مولانا سلیم کھتری کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا، جن کا تعلق تعلق مذہبی فرقہ پرست گروہ سے ہے۔ذرا ئع کے مطابق ملزمان کو جعفرطیار اور رضویہ سے گرفتارکیا گی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات میں سابق رکن پارلیمنٹ کا گن مین بھی ملوث ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ ملزم فرقہ پرست گروہ کی زینبیون بریگیڈ سے منسلک ہیں جبکہ ملزمان نے انکشاف کیا کہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے لیئے مختلف ٹیمیں شہر میں موجود ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزمان کا تعلق مذہبی فرقہ پرست گروہ سے ہے اور ملزمان نے عسکری تربیت پڑوسی ملک سے حاصل کی ہے۔یاد رہے کہ نیو کراچی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مولانا سلیم کھتری کو قتل کردیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق مقتول سلیم کھتری اہلسنت کے رہنما تھے، جنہیں گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا۔ ان کے جسم کے مختلف حصوں پر 6 گولیاں ماری گئیں۔