جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گاندر بل سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ضلع بارہمولہ سے دو اور کشمیری نوجوان گرفتار

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے ضلع گاندر بل میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔کشمیر میڈیاکے لا ش بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ضلع گاندربل کے علاقے سونمرگ سے برآمد ہوئی۔مقامی لوگوں نے لاش کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی جس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر اسے قانونی کارروائی کیلئے اپنے قبضے میں لے لیا۔دوسری جا نب ضلع بارہمولہ سے دو اور کشمیری نوجوانوں کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق حکام نے بتایاکہ معروف نذیر صالح اور شاہد شوکت بالا کو پولیس نے ضلع بارہمولہ کے علاقے چکلو سے دوبارہ گرفتار کیا۔دونوں تھانے سے سحری کے وقت فرارہوئے تھے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ان کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وہ مئی 2022سے پولیس کی حراست میں ہیں۔