جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسمبلیاں بھی آئین اور قانون کے تابع ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسمبلی سے پاس کی ہوئی قرارداد کی کوئی قانونی آئینی اور اخلاقی حیثیت نہیں ہے۔ اسمبلیاں بھی آئین اور قانون کے تابع ہیں۔مریم اور نواز شریف نے پورا زور لگایا کہ3ججز کے خلاف ریفرینس بھیجا جائے لیکن ساری پارٹیاں آن بورڈ نہیں تھیں، یا الیکشن کرانے ہونگے یا توہین عدالت میں گھر جانا ہوگا۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سا بق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ بھی آئین کے تابع ہے،عدلیہ کی خودمختاری کوآئینی تحفظ حاصل ہے،اگرسپریم کورٹ نے آرٹیکل190کااستعمال کیا توپھرجھاڑوپھرجائیگااورنیب منی لانڈرنگ کرپشن توہین عدالت سب کیس کھل جائیں گے،اور سیدھاگھرجاناہوگا۔ شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہو ئے کہا کہ سعودی عرب کے2ارب ڈالر اور یو اے ای کا1ارب فائنل نہیں ہے جس کا مطلب واضح ہے کہ آئی ایم ایف کی سٹاف لیول میٹنگ اپریل میں بھی نہیں ہوگی۔ انکو اپنی دولت عزیزہے اس لیے ڈالر500کا دیکھناچاہتے ہیں.انہیں فکرنہیں غریب آٹیکی لائنوں میں روزمر رہا ہے،ایمرجنسی یامارشل لا ان کاڈراؤناخواب ہے،عوام کسی سے خوف زدہ نہیں ہے۔