برینڈن میکولم ٹرپل سنچری داغنے والے پہلے کیوی کرکٹر بن گئے

ویلنگٹن: برینڈن میکولم ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میکولم بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 302 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس تاریخی موقع پر میکولم کے والد بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے جنہوں نے ہزاروں افراد کے ہمراہ کھڑے ہو کر ریکارڈ بنانے پر بیٹے کو خراج تحسین پیش کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اس سے پہلے مارٹن کرو کے پاس تھا جب انہوں نے 1991 میں سری لنکا کے خلاف 299 رنز بنائے تھے۔

Next Post

پی سی بی کا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بورڈزکو سیریز کھیلنے کیلئے خط

Tue Feb 18 , 2014
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو سیریز کھیلنے کے لیے خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دونوں کرکٹ بورڈز سے عالمی کرکٹ کپ 2015 سے پہلے ون ڈے سیریز کھیلنے کی درخواست کی ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کی تیاری کے لیے پاکستان دونوں ٹیموں سے […]