جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دفعہ370کی منسوخی کا بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی لانا ہے:رپورٹ

سری نگر(پی پی آ ئی) مودی حکومت کی جا نب سے دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کا بنیادی مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد کر کے کشمیریوں کی شناخت ختم کرنا ہے۔کشمیر میڈیا کی طرف سے جاری کی گی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے مسلم اکثریتی جموں وکشمیر میں بھارتی ہندوں کو کو زمینیں دیکرکر آبادیاتی تبدیلی کا ایک منظم سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں 185 بھارتیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اراضی خریدی ہے جسکا مودی حکومت نے پارلیمنٹ میں بھی اس اعتراف بھی کیا ہے۔ کشمیریوں کی زمین بھارتی شہریوں اور سرمایہ کاروں کو الاٹ کرنے کا مقصد سرمایہ کاری کے نام پر بیرونی لوگوں کو آباد کرنا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اب تک مقبوضہ جموں وکشمیر میں لاکھوں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے ہیں، جن میں زیادہ تر غیر مقامی لوگوں کو دیے گئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگ اپنی ہی وطن میں ملازمتوں اور دیگر مواقع سے محروم ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادیاتی تبدیلی اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی مودی حکومت کی گھناونی کوششوں کا نوٹس لے۔