راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے گینگ کا سرغنہکارندے سمیت گرفتار

راولپنڈی (پی پی آئی)راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے گینگ کا سرغنہ اور سپلائر گرفتار کرلئے گئے، ملزمان سے آئس، نشہ آور گولیاں اور چرس برآمد کرلی گئیں۔پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے گینگ کے سرغنہ کامران عرف کامی اور سپلائر وقار کو گرفتار کرلیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے آئس، نشہ آور ممنوعہ گولیاں اور چرس برآمد کرلی گئی، ملزمان طلبہ کو آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیا فروخت کرتے تھے۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش کامران عرف کامی نے تعلیمی اداروں میں آئس اور ممنوعہ ڈرگز سپلائی کرنے کا اعتراف کرلیا، ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Next Post

پی ٹی آئی دور میں 6 سو کاروباری افراد کو 3 ارب ڈالر بلا سود قرض فراہم

Thu Apr 6 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف دور میں 600 کاروباری افراد کو صفر شرح سود پر 3 ارب ڈالر کے قرضے دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسٹیٹ بینک سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ چیئرمین قیصر شیخ نے کہا کہ قرض لیکر […]