شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف منظور ہونیوالی قرارداد کی حمایت کر دی

لندن (پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف قومی اسمبلی سے منظور ہونے والی قرارداد کی حمایت کر دی۔ذرا ئع کے مطابق لندن میں نواز شریف نے اپنے دفتر سے رہائش گاہ کی طرف روانگی سے قبل کارکنوں سے گفتگو کی اس دوران سابق وزیر اعظم سے تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف قرارداد کی منظوری کے حوالے سے سوال کیا گیا۔سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں اس قرارداد کے حق میں ہوں، پارلیمنٹ نے بالکل ٹھیک قرارداد پاس کی ہے، پارلیمنٹ کو بتانا چائیے کہ وہ ایک بالادست ادارہ ہے۔واضح ہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں عام انتخابات کے التوا سے متعلق کیس کے فیصلے پر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور کی گئی۔