سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کا نوجوان بھارتی ریاست پنجاب میں لاپتہ، اہلخانہ کااحتجاجی مظاہرہ

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں احتجاج کے دوران لاپتہ نوجوان کے اہلخانہ نے قابض انتظامیہ سے اپنے بیٹے کے بارے معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق ضلع کپواڑہ کا رہائشی فردوس احمد رواں سال 17فروری کو بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ سے لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بعد سے اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔لاپتہ نوجوان کے اہلخانہ نے پریس انکلیو سرینگر میں اس بارے میں معلومات کی فراہمی کیلئے احتجاج کیا۔فردوس احمد لدھیانہ کے ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا، ہوٹل انتظامیہ نے انہیں مطلع کیاکہ فردوس 17فروری سے لا پتہ ہے۔لواحقین نے کہا کہ وہ کئی بار لدھیانہ کے متعلقہ تھانے اورپولیس افسران سے فردوس کی تلاش کے بارے میں رابطہ کر چکے ہیں تاہم وہ اس سلسلے میں کوئی سنجیدگی کا مظاہر ہ نہیں کر رہے ہیں۔مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کو پنجاب پولیس کے ساتھ اٹھائے تاکہ ان کے لاپتہ بیٹے کے بارے میں کوئی معلومات مل سکے۔