راولپنڈی (پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا وقت ختم ہوگیا، گیٹ نمبر 4 الٹا بھی کھلتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اس وقت ارکان پارلیمنٹ کی بولیاں لگ رہی ہیں اور بکنے اور خریدنے والوں کے درمیان مقابلہ ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ترمیم کے معاملے پر کلیم اللہ اور سمیع اللہ والا مقابلہ چل رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سربراہ جے یو ا?ئی فضل الرحمان کو سلیوٹ کرتا ہوں، انہوں نے اپنی عزت بڑھائی ہے۔انہوں نے کہ سیٹی بجنے والی ہے، موجودہ حکمرانوں کا وقت ختم ہوگیاہے، گیٹ نمبر چار الٹا بھی کھلتا ہے اور کھیل شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اْنہیں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کا چالان مل گیا ہے، وہ ہرفیصلے کے لیے تیار ہیں۔