ملتان(پی پی آئی)ملتان کے علاقے آغا پورہ میں گھر میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے سے چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ملتان سٹی پولیس افسر (سی پی او) صادق علی ڈوگر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آغا پورہ میں گھر میں رکھے آتش بازی کے سامان میں دھماکا ہونے کے نتیجے میں گھر کی چھت گر گئی، اور بدقسمت واقعے میں 3 افراد کی موت ہوگئی جبکہ اتنے ہی افراد زخمی ہیں۔پی پی آئی کے مطابقان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا، متوفیوں کی شناخت ریاض، منشا اور صفیہ بانو کے نام سے ہوئی۔