وزیرخزانہ کا معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار

اسلام آباد(پی پی آ ئی(سینیٹ نے بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل 2024 منظور کر لیاہے۔یہ بل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیش کیا۔اس موقع پر وزیرخزانہ نے بتایاکہ اس بل کے تحت اسلامی بینکنگ کے کاروبار کو مدد فراہم کرنے کے لیے قانونی لائحہ عمل کو مضبوط کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مالیاتی نظم وضبط کو مزید بہتر بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک کے ریگولیٹری کردار کو بھی مضبوط کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ بینکنگ محتسب کے پاس شکایات درج کرانے کے طریقہ کار کو بھی آسان کر دیا گیا ہے۔سینیٹ کااجلاس آج سہ پہر تین بجے پھر ہوگا۔ادھر سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔انہوں نے ملک میں معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا جو بھرپور کوششوں سے حاصل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نان فائلر کیٹیگیری کو ختم کر دیا جائے گا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ طلباء اور گھریلو خواتین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آئینی پیکیج کا مسودہ آج کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کیاجائے گا،وزیرقانون

Sun Oct 20 , 2024
اسلام آباد(پی پی آ ئی(وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی پیکیج کا مسودہ آج کابینہ میں باقاعدہ منظوری کے لئے پیش کیاجائے گا۔وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ گزشتہ رات اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسودہ میں جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی […]