نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئینی پیکیج کا مسودہ آج کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کیاجائے گا،وزیرقانون

اسلام آباد(پی پی آ ئی(وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی پیکیج کا مسودہ آج کابینہ میں باقاعدہ منظوری کے لئے پیش کیاجائے گا۔وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ گزشتہ رات اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسودہ میں جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تجاویز کوشامل کرلیاگیاہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ احتساب کے عمل کو شفاف اور تیز تر بنانے کے لیے ججوں کی تقرری اور ان کی کارکردگی کے جائزے کے حوالے سے آئینی پیکج میں مدت بھی تجویز کی گئی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان نے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اس معاملے پر پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کرنے پر سراہتیہوئے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیاتاہم انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست میں دوسروں کے ساتھ تعاون شامل نہیں ہے۔