سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بالی ووڈ کے 25مشہور گیت دراصل پاکستانی نغموں کی نقل ہیں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)بالی ووڈ کے موسیقاروں نے پاکستان کے دو درجن سے زیادہ مقبول نغموں کو چوری کیا ہے اور بالی ووڈ کے 25 مشہور گیت دراصل پاکستانی نغموں کی نقل ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق میوزک کمپوزیشن کو بھارتی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ تخلیقی کام سمجھا جاتا ہے جبکہ کسی نہ کسی طرح بالی ووڈ کے بہت سے بہترین موسیقاروں نے میوزک کمپوزیشن کے پورے عمل کو صرف کاپی اور پیسٹ کے دو مراحل تک آسان کردیا ہے۔ یہ کوئی راز نہیں ہے کہ بالی ووڈ بے شرمی کے ساتھ دوسرے ممالک کے نغموں کوچوری کرتا ہے اور انہیں کسی قسم کا کوئی کریڈٹ بھی نہیں دیا جاتا ہے۔ چاہے وہ نغمے کو مکمل طورپرچوری کرنا ہو یا چالاکی سے اس کی دھن کو چوری کرنا ہو، بالی ووڈ ہمیشہ سے غیر ملکی موسیقاروں کی مسلسل نقل کر رہا ہے۔ بالی ووڈ کے کچھ میوزک ڈائریکٹرز نے ہر چیز کو کاپی کیا جبکہ کچھ نے چالاکی سے غیر ملکی گانوں کے ٹکڑوں کا استعمال کیا ہے اور شہرت حاصل کی۔ بالی ووڈ کی کچھ بہترین نغمے جو پاکستان کے لالی ووڈ کے نغموں سے متاثر ہیں۔ 1990میں فلم یادوں کے موسم کا نغمہ دل دل ہندوستان دراصل 1987 میں جنید جمشید کے مشہور نغمے دل دل پاکستان سے نقل کیا گیاتھا۔