سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی حکومت کشمیری سیاسی نظربندوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کررہی ہے: مسرت عالم بٹ

سری نگر(پی پی آ ئی)غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیری سیاسی نظربندوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہی ہے اور رمضان المبارک کے دوران انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری پیغام میں افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام اور کشمیری نظربندوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، جیلوں میں کشمیری نظربندوں پر اس طرح کے حملوں کا خدشہ ہے۔ مسرت عالم بٹ نے کہا کہ طالب لالی کے تین مقدمات بانڈی پورہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں زیر التوا ہیں، لیکن انہیں مقررہ تاریخ پر عدالت پیش نہیں کیا جاتا، کشمیری قیدیوں کی غیر قانونی نظربندی کو طول دینے کیلئے انہیں مقررہ تاریخوں پر عدالت پیش نہیں کیاجاتا ہے، تہاڑ جیل میں کشمیری نظربندوں کو پیشہ ورمجرم اورانتہائی خطرناک قیدیوں کے ساتھ رکھا جاتا ہے اور عدالتوں میں پیشی کے وقت ان پر ہندوتوابلوائیوں کے حملے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں نظربند کشمیری سیاسی نظربندوں کی حالت زار کا فوری نوٹس لیں۔