سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، ہر قدم توہین عدالت یا آئین شکن ہے: شہزاد وسیم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، سپریم کورٹ نے تاریخ ساز فیصلہ دیا، حکومت کا ہر قدم توہین عدالت یا آئین شکن ہے، حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود عدالت ثابت قدم رہی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدرات سینیٹ اجلاس ہوا، اجلاس میں پاک افواج کے مختلف آپریشنز میں شہید ہونے والے نوجوانوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، سینیٹر مشتاق احمد نے فاتحہ خوانی کروائی۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں جبر کا راج ہے، پی ٹی آئی کے کارکنان کو ڈرایا نہیں جاسکتا، سپریم کورٹ نے تاریخ ساز فیصلہ کیا، فیصلے میں آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا، حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود سپریم کورٹ ثابت قدم رہی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عوام کے حق میں فیصلہ دیا ہے، عوام سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، کابینہ نے فیصلہ دیا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے نہیں مانیں گے، قومی اسمبلی میں بھی قرار داد کے ذریعے عدلیہ پر تنقید کی گئی، 372 کے ایوان میں سے 42 ارکان نے قرار داد پیش کی، بتایا جائے کہ قرار داد اکثریتی ہے یا اقلیتی؟۔شہزاد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی دلچسپی ترازو کے پلڑو میں نہیں، ترازو پکڑنے میں ہے، ملک نے کسی کی خواہش پر نہیں، آئین کے مطابق چلنا ہے۔