سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پورا ملک جلد الیکشن کی طرف جائے گا: اسد عمر

لاہور(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پارلیمان کی اقلیت نے کل ایک غیر آئینی قرار داد پاس کی، پورا ملک جلد الیکشن کی طرف جائے گا، ملک میں آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ سپریم کو فیصلہ بالکل واضح ہے، کل سب نے آئین کے منافی تقاریر کیں، کل پارلیمان کی اقلیت نے فیصلہ کیا۔اسد عمر نے مزید کہا کہ اقلیت نے کل ایک غیرآئینی قرارداد پاس کی، کل جو قرار داد پاس ہوئی اس کی جگہ ردی کی ٹوکری میں ہے، 342 کے ہاؤس کے اندر 42 لوگوں کے دستخط ہیں۔پہلے یہ عمران خان سے ڈرتے تھے، اب قوم سے ڈر رہے ہیں، پورا ملک جلد الیکشن کی طرف جائے گا، ملک میں آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ فیصلے عوام نے کرنے ہیں اور یہ حق عوام سے کوئی نہیں چھین سکتا، یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم فیصلہ قبول نہیں کرتے، آج ملک میں مہنگائی کی شرح 45 فیصد ہے۔