سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سی ڈی ڈی پنجاب کی کارروائی، کالعدم جماعتوں کے 8 دہشت گرد گرفتار

لاہور(پی پی آ ئی) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سمیت مختلف شہروں سے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سمیت دیگر اضلاع سے 8 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔ترجمان کے مطابق لاہور سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے2ملزمان گرفتار ہوئے، گوجرانوالہ سے 4اور ڈی جی خان، بہاولپورسے ایک،ایک دہشتگرد گرفتار ہوا۔گرفتاردہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد، ہینڈ گرینیڈ اور لٹریچر برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کیخلاف 6 ایف آئی آرزدرج کرکے کارروائی کا آغازکردیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو مختلف اضلاع میں 21 کامبنگ آپریشنز کے دوران گرفتار کیا گیا۔