اسلام آباد (پی پی آئی) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے، پراسیکیوٹر نے کہاکہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ایماپر کارکنوں نے احتجاج کیا، جج راجہ جواد عباس نے استفسار کیاکہ کیا پراسیکیوشن کے پاس ایماکے الزام کا کوئی گواہ یا ثبوت ہے؟عدالت نے شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی
Next Post
الیکشن اخراجات بل قومی اسمبلی میں پیش،معمول کی کارروائی کا ایجنڈا معطل
Mon Apr 10 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن اخراجات بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں اسمبلی اجلاس میں معمول کی کارروائی کا ایجنڈا معطل کر دیا گیا۔اس موقع پر نیشنل […]
