جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ریفرنس اور نظرثانی اپیل واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (پی پی آئی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس اور نظرثانی اپیل واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹیو ریویو پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیمبر میں حکومتی درخواست پر سماعت کی،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیئے،چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے چیمبر میں سماعت کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Next Post

ساتھی ججوں کے ساتھ بیٹھ کرمسائل حل کریں: چیف جسٹس سے طاہراشرفی کی اپیل

Mon Apr 10 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی اورچیئرمین پاکستان علماکونسل حافظ محمد طاہرمحموداشرفی نے اپیل کی ہے کہ عدالت عظمیٰ کے ججزموجودہ آئینی بحران کی کیفیت کے خاتمہ کیلئے اقدامات کریں،چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھ کرمسائل کوحل کریں۔ امت مسلمہ اورہمارے مسائل […]