لاہور ہائیکورٹ نے 1947 سے 2001 تک،توشہ خانہ کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر حکومت سے 1947 سے 2001 تک کاتوشہ خانہ کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیااورفریقین کو 17اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔ پی پی آئی کے مطابق توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کی،وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ حکومت نے توشہ خانہ تحائف کا ریکارڈ پبلک کردیا ہے،اگر تحائف دینے والے سورس کا بتاتے ہیں تو خارجی تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔جسٹس رضا قریشی نے کہاکہ اب تو معاملہ اس سے آگے جانا ہے،وکیل نے کہاکہ سب کچھ ویب سائٹ پر ڈال دیا، صرف تحائف کے سورسز کی حد تک ریلیف مانگا ہے۔عدالت نے حکومت سے 1947 سے 2001 تک کاتوشہ خانہ کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا،عدالت نے فریقین کو 17اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔

Next Post

بھارت نے سال گزشتہ 84بارانٹرنیٹ سروسز معطلی کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

Mon Apr 10 , 2023
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرسمیت بھارت بھر میں انٹرنیٹ بندش کی پالیسی پردنیا بھر کے105ممالک کی 300سے زائد تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئیمواصلات،الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بھارتی وزیر اشونی ویشنو کو کھلا خط لکھا ہے جس میں ان پر زور دیاگیا ہے کہ وہ بھارت میں […]