جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں

جدہ (پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئیں۔ مریم نواز سعودی ایئر لائن ایس وی 739 سے رات اڑھائی بجے جدہ روانہ ہوئیں، کیپٹن (ر) محمد صفدر، جنید صفدر،بہو عائشہ سیف، بیٹیاں مہرالنسا اور ماہ نور صفدر بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں۔اس کے علاوہ ڈاکٹر عدنان، چوہدری منیر، راحیل منیر، شیخ آصف اور مرزا جاوید بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں۔لیگی رہنما نے سعودی عرب روانگی سے قبل ایئرپورٹ سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویر بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے ’اللہ حافظ‘ تحریر کیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے، مریم نواز سعودی عرب میں اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کریں گی۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے اور سعودی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔خاندانی ذرائع کے مطابق شریف خاندان رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزارے گا۔