سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کر دی گئی، حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کو 21 ارب نہیں ملے: شیخ رشید

راولپنڈی (پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کو 21 ارب نہیں ملے، عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی نفی کر دی گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سارے ہتھکنڈے چوروں کے ٹولے کوعوام پر مسلط رکھنے کیلئے کیے جارہے ہیں اور عوام کی امنگوں کو کچلاجارہا ہے۔الیکشن روکنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے بھاگنے کے لیے10 روز میں کابینہ کے ریکارڈ 10 اجلاس ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو آئین کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلے گا اس کا انجام برا ہو گا۔ قومی اسمبلی کوڈبیٹنگ کلب بنا دیا گیا ہے جہاں عوام کی خواہشوں اور ان کے ووٹ کے حق کا خون ہو رہا ہے۔ عوام ووٹ کے ذریعے اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ اگر آئین اور قانون کو نہ تھاما گیا تو یہ نہ ہو سب ہاتھ ملتے رہ جائیں۔