سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مارکیٹس سے بلڈ پریشر، شوگر اور امراض قلب کی ادویات غائب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)مارکیٹ میں بلڈ پریشر، شوگر اور امراض قلب کی ادویات کی قلت ہوگئی اور ادویہ ساز کمپنیز نے قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔ پاکستان میں روپے کی بے قدری، بجلی، گیس، پیٹرول، اور خام تیل کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافے کے باعث ادویہ ساز کمپنیز نے قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔ادویہ ساز کمپنیز نے مارکیٹس میں دواؤں کی فراہمی کم کردی ہے، جس کے باعث بازار میں ادویات کی قلت ہوگئی ہے، مریض ادویہ کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے مارکیٹ میں ادویہ کی سپلائی کم کردی ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں بلڈ پریشر، شوگر اور امراض قلب کی ادویات کی قلت ہوگئی ہے۔میڈیکل اسٹورز مالکان ادویات کی قلت سے پریشان ہیں اور کہتے ہیں کہ مریض آتے ہیں لیکن کمپنی سے ہی دوا نہیں آرہی ادویات کی قلت کے باعث پہلے سے موجود دواؤں کی قیمتیں بھی بڑھادی گئی ہیں۔