وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ایچ ایف کیلئے 10کروڑ گرانٹ کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 10کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کردیا ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے میاں شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی اور انہیں پی ایچ ایف کو درپیش مالی مسائل سے آگاہ کیا ،جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے فیڈریشن کو دس کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کردیا ۔پنجاب کے وزیر کھیل رانا مشہور کی سربراہی میں ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو ہاکی کے فروغ کے لئے سفارشات پیش کرے گی ۔شہبا ز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت پنجاب پی ایچ ایف کے ہرممکن تعاون کے لئے تیار ہے ۔

Next Post

عالمی ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے گھر بسانے کا فیصلہ کر لیا

Thu Feb 6 , 2014
بلغراد: عالمی چیمپئن ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے گھر بسانے کا فیصلہ کر لیا۔ ایک ٹی وی شو کے دوران سربیا سے تعلق رکھنے والے جوکووچ نے ساتھ ہی موجود اپنی منگیتر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے پاس اپنے موجودہ نام کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے دو ماہ ہیں میں بہت جلد تمہارا نام یلینا رسٹک سے […]