عالمی ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے گھر بسانے کا فیصلہ کر لیا

بلغراد: عالمی چیمپئن ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے گھر بسانے کا فیصلہ کر لیا۔ ایک ٹی وی شو کے دوران سربیا سے تعلق رکھنے والے جوکووچ نے ساتھ ہی موجود اپنی منگیتر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے پاس اپنے موجودہ نام کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے دو ماہ ہیں میں بہت جلد تمہارا نام یلینا رسٹک سے یلینا جوکووچ کردوں گا۔ جواب میں رسٹک نے مسکرا کر ہاں کردی۔ آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز میں غیر متوقع شکست کے بعد سے جوکووچ اپنے وطن میں فرصت کے دن گزار رہے ہیں۔ یلینا اپنے منگیتر کی جانب سے چلائے جانے والے بہبود کے منصوبوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔

Next Post

ڈیل اسٹین انجری سے صحتیاب ،آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لیں گے

Thu Feb 6 , 2014
سینچورین: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے بولر ڈیل اسٹین نے انجری کی مات دیکر آسٹریلیا کیخلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے تیاری شروع کر دی ۔ جنوبی افریقی بولر اسٹین کو ریڑھ کی ہڈی کی انجری کا سامنا تھا لیکن گزشتہ روز انہوں نے ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر کے اپنی فٹنس ثابت کر دی […]