کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئین کے تحت سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے: فواد چوہدری

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی اور 90 دن میں الیکشن ہونا لازمی ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدالتی نظام کو مذاق بنا لیا گیا ہے، یہاں عدالت حکم دیتی ہے اور عمل نہیں ہوتا، آئین کے تحت سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے، کوئی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار نہیں کر سکتی۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آئین کے تحت 90 دن میں الیکشن ہونا لازمی ہیں، ہم عدلیہ کی عزت کی جنگ لڑ رہے ہیں، آج وکلامعمول کے مطابق عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، پورا پاکستان سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہو کر آن کیلئے جدوجہد کرے گا، ن لیگ کی عدلیہ پر حملوں کی تاریخ پرانی ہے، موجودہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے، مذاکرات کی دعوت وزیراعظم نے دینی ہے، بات چیت کیلئے مذاکراتی وفد بنا دیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ اظہر صدیق کے گھر پر رات کو حملہ کیا گیا، ان کے گھر پر پٹرول بم پھینکا گیا، اظہر صدیق کو ڈرانے کی کوشش کی گئی۔دوسری جا نب پی ٹی آ ئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ حکمرانوں کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں، ظل شاہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا، ظل شاہ پر پولیس والے پریشان ہیں کہ کون سا بیان دیں، پولیس اکیلے میں بتاتی ہے کہ ہم پر دباؤ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اظہر صدیق کے گھر پر پٹرول بم پھینک کر انہیں ڈرانے کی کوشش کی گئی۔