مقبوضہ کشمیر,پونچھ میں مکان کی چھت گرنے سے خواتین سمیت در جنوں افراد زخمی

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع پونچھ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے کم از کم 43 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین ہیں۔کشمیرمیڈیا کے مطابق ضلع پونچھ کے گاں خانیتر میں لوگ ایک خاتون کی وفات پرتعزیت کیلئے ایک گھر میں جمع تھے کہ اس دوران گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 43 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں اکثریت خواتین کی ہیں۔زخمیوں کی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

Next Post

آئین قانون کی بالادستی کے آخری پانچ اوورز کا میچ جمعہ سے شروع ہوگا: شیخ رشید

Thu Apr 13 , 2023
راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی بالادستی کے آخری پانچ اوورز کا میچ جمعہ سے شروع ہو رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے […]