عرب امارات میں میں مقیم سینکڑوں پاکستانی عید منانے وطن آئیں گے

دبئی (پی پی آئی) عرب امارات میں میں مقیم سینکڑوں پاکستانی عید منانے وطن آئیں گے۔متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات کے ماہرین فلکیات کا کہنا ہیکہ مملکت میں عید الفطر 21 اپریل کو ہوگی، شوال کے چاند کی پیدائش جمعرات کو ہوگی جو 20 اپریل کو غروب آفتاب کے 22 منٹ بعد دیکھا جاسکے گا۔متحد ہ عرب امارات کے شہریوں اور وہاں موجود پاکستانی سرکاری اور نجی سیکٹر کے ملازمین کے لیے عید کی تعطیلات 20 اپریل سے شروع ہوں گی۔یو اے ای فیڈرل اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلان کیمطابق امارات میں 29 رمضان سے 3 شوال تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی۔

Next Post

آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کراکر ہی دم لیں گے، شیخ رشید

Fri Apr 14 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کرا کر ہی دم لیگا۔پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ حکومت […]