پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی آئی نے عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پی پی آ ئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ قومی ایئرلائنز نے اندرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد تک رعایت کا اعلان کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر 22 اور 23 اپریل سے اس رعایتی اسکیم سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اعلان عیدالفطر کے 2 دن کے لیے کیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا مقصد مسافروں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے۔خیال رہے کہ پی آئی اے ہر سال عید پر عوام کی سہولت کیلئے تحفے کے طور پر کرایوں میں کمی کا اعلان کرتی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ شہری اپنے پیاروں سے ملنے کم کرایوں میں ایک شہر سے دوسرے شہر با آسانی سفر کرسکیں۔