پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملیر گودام میں گندم کی 2لاکھ بوریاں خراب ہونے کا انکشاف

کراچی(پی پی آ ئی)شہریوں کو کھانے کیلئے آٹا نہیں اور سرکاری گوداموں میں ہزاروں گندم کی بوریاں خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک طرف ملک کے مختلف شہروں میں مفت سرکاری آٹا لینے کے لیے کئی شہریوں کی جان چلی گئی اور کئی افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں لیکن حکام کی نااہلی کی وجہ سے ملیر منزل پمپ گودام میں گندم کی 2 لاکھ بوریاں خراب ہوگئی جس کی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ گندم کی بوریاں اس قدر خراب ہوگئی ہیں کہ وہ اب جانوروں کے کھانے کے لائق بھی نہیں رہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے اس حوالے سے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے گندم خراب ہوئی۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ اس سے قبل 3 لاکھ بوریاں زبردستی فلورز ملز کو دی گئی تھیں۔