پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں اتحادملت کانفرنس کا انعقاد،مقررین کا اتحادِ بین المسلمین پر زور

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ’اتحاد ملت کانفرنس‘کے مقررین نے کہا ہے کہ دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے جموں وکشمیر کے متنازعہ خطے میں مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق جموں میں منعقدہ کانفرنس
میں مقررین نے اتحادِ بین المسلمین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کئی طرح کے اختلافات کے باوجود امت مسلمہ میں ایسی بنیادیں موجود ہیں جن کی بنیاد پرمثالی اتفاق و اتحاد قائم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں سرینگر میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء اکرام کے مشترکہ اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایسے عناصر کی شدید مذمت کی جو اپنے حقیر مفادات کی خاطر امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔مقررین نے کہا کہ دشمن عناصر جموں کشمیرکے متنازعہ خطہ میں بھی مسلمانوں کے اتحاد کو زخ پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ہیں لہذا ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ان عاصر کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔کانفرنس میں مولانا محمد اکرم،حافظ عبدالحمید،مولانا زوار حسین جعفری،تبریز احمد، مولانا خلیل الرحمان، سید فدا حسین رضوی، سید عابد حسین، مولانا عابد حسین،مفتی صابر نعیمی، ایڈوکیٹ اسرار قاضی اورحاجی اعظم میلو سمیت مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علمااور دانشوروں نے شرکت کی۔