پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گروپ20کے رکن ممالک مقبوضہ کشمیر میں اجلاس کا بائیکاٹ کریں: بشیر عرفانی

سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے گروپ20کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ خطے جموں وکشمیر میں گروپ کے مجوزہ اجلاس کے بھارتی اقدام کا بائیکاٹ کریں، بی جے پی حکومت گروپ20 کے اجلاس کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے اور وہ عالمی برادری کو یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق مولوی بشیر احمد عرفانی نے سینٹرل جیل سرینگر سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے بلکہ ایک متنازعہ علاقہ ہے جس پر بھارت نے 1947 میں زبردستی قبضہ کیا تھا، بھارت نے گزشتہ سات دہائیوں کے دوران لاکھوں کشمیری شہید کیے ہیں، حریت رہنماوں، کارکنوں، صحافیوں، وکلاء، انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو کو جیلوں میں ڈال رکھاہے، مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر کے کشمیریوں کو تمام بنیادی حقوق سے محروم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جبر کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو قتل کیا جا تا ہے اور کالے قوانین کے تحت سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے۔مولوی بشیر احمد عرفانی نے کہا کہ پوری وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور ریاستی دہشت گردی کی دیگرکارروائیوں نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ گروپ20ملکوں کو چاہیے کہ وہ کشمیر میں اجلاس کا نہ صرف بائیکاٹ بلکہ مقبوضہ علاقے میں انسایت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کریں۔