پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیری صحافی فہد شاہ کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قرار

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائی کورٹ نے کشمیری صحافی فہد شاہ کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ تحت نظربندی کو کالعدم قرار دے دیاہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے انہیں گزشتہ سال 4فروری کو پلوامہ کے ایک پولیس اسٹیشن میں تفتیش کیلئے بلایا تھا جس کے بعد انہیں وہیں سے گرفتار کرلیاگیاتھا، وہ اس وقت جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں قید ہیں۔26 فروری کوان کے خلاف مقدمہ میں عدالت کی طرف سے ضمانت منظور کرنے کے بعد انہیں جنوری 2021میں انکے خلاف درج ایک اور مقدمے کے سلسلے میں گرفتار کرکے شوپیاں ضلع کے امام صاحب پولیس اسٹیشن لے جایا گیاتھا، ایک ہفتہ بعد5مارچ کو فہد شاہ کو شوپیان مجسٹریٹ نے ضمانت دی تھی تاہم اسی شام کو سرینگر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیاتھا،بعد ازاں 14مارچ کو فہد شاہ کو صورہ تھانے منتقل کیا گیاتھا۔