پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدالت ہر معاملے کا سوموٹو نوٹس لیتی ہے،

کرا چی(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ عدالت ہر معاملے کا سوموٹو نوٹس لیتی ہے، لیکن جو کچھ عدالتوں میں ہورہا ہے کوئی اس کا سوموٹو کیوں نہیں لیتا؟۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شا ہد خاقان عبا سی نے کہا ہے کہ ہمارے نظام میں خرابیاں ہیں اور آج عدالت کا نظام ایسا ہے کہ ہر بات پر سوموٹو نوٹس لیتا ہے۔ شادی گھروں کا بھی سوموٹو لیا گیا۔ لوگ سالوں سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، کیا یہاں انصاف نہیں ہونا چاہیے۔ کیا انصاف کی تاخیر ناانصافی نہیں؟ عدالتیں ہر بات کا سوموٹو لیتی ہیں سوائے اس ملک میں انصاف کے نظام کے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے توقع ہے وہ اپنی ذمہ داری آئین اور قانون کے مطابق پوری کریں گے۔ملک کے حالات مشکل ہیں، انھیں سنبھالنے کی ضرورت ہے اور انتشار کی کیفیت ہو گی تو اس کا اثر ملک پر پڑے گا۔