پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کیخلاف ایک اور جے آئی ٹی تشکیل دید ی گئی

اسلام آباد (پی پی آ ئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف بغاوت کے مقدمے میں سپیشل جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم) تشکیل دیدی گئی۔میڈیاذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری کو سپیشل جے آئی ٹی کا کنوینئر مقرر کیا ہے، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندے بھی جے آئی ٹی کے رکن ہوں گے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ فوجی افسران کے خلاف مبینہ تقریر پر درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمران خان نے اپنی تقریر میں فوجی افسران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے جس سے فوجی افسران اور ان کے اہل خانہ کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوئے۔