پرویز الٰہی سے سابق وفاقی وزیر سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی سے سابق وفاقی وزیر سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے حکومتی بل سے ساری ہوا نکال دی ہے، حکومت غیر آئینی بل کے ذریعے سپریم کورٹ کے اندر تفریق پیدا کرنا چاہتی تھی، سپریم کورٹ نے عدلیہ میں انتشار پیدا کرنے کی حکومتی سازش ناکام بنا دی۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے جرات مندانہ فیصلے دنیا میں پاکستانی عدلیہ کا وقار بلند کر رہے ہیں، چیف جسٹس اس وقت پوری قوم کے ہیرو بن چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ 8 رکنی اکثریتی بینچ نے دو تین اور تین چار کی ساری بحث ختم کر دی ہے، ہر ادارے کے سربراہ کے پاس کچھ خاص اختیارات ہوتے ہیں، چیف جسٹس کو ان کے سربراہی اختیارات سے محروم نہیں کیا جا سکتا، پارلیمنٹ میں عوام کے بجائے صرف حکومت بچانے کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے۔حکومت نے پارلیمنٹ جیسے با وقار ادارے کو کامیڈی تھیٹر بنا کے رکھ دیا ہے، پارلیمنٹ میں آئین اور قانون کا تماشا لگانے والوں کو عوام الیکشن میں نشان عبرت بنا دیں گے، حکومت کو الیکشن ہر حال میں کرانا ہی پڑیں گے فرار کے سارے راستے مسدود ہو چکے ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کرنے والوں میں سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، سابق ایم این اے آفتاب احمد خان کھچی، ایم این اے اورنگزیب خان کھچی، سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی، شہزاد خان کھچی، سید محمد سلیم، سید محمد احمد، سید منان شاہ اور چودھری عبدالرؤف شامل تھے۔

Next Post

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 20مثبت کیسز رپورٹ

Sun Apr 16 , 2023
اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 20مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے،، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار371کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 20افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 […]