خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خضدار کی تحصیل وڈھ میں ٹریفک حادثہ، 7 پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ(پی پی آ ئی) بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں ٹریفک حادثے کے دوران 7 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔لیویز پولیس کے مطابق کوئٹہ سے عید کی چھٹیاں منانے اپنے گھر ضلع لسبیلہ جانے والے زیر تربیت پولیس اہلکاروں کی گاڑی وڈھ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکاروں کی نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال وڈھ منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقہ ضلع لسبیلہ روانہ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔دوسری جا نب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں، انہوں نے انتظامیہ اور محکمہ صحت کو فوری امدادی سرگرمیوں اور زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اور سوگواروں کو صبر جمیل عطا کرے، وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔