دبئی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزگی3 پاکستانیوں سمیت 16 افراد جاں بحق،متعددزخمی

دبئی (پی پی آ ئی)دبئی میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 16 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطا بق دبئی کے گنجان آباد علاقے الرس میں رہائشی5 منزلہ عمارت میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں جھلس کر3 پاکستانیوں سمیت16 افراد جاں بحق 9 اور افراد زخمی ہوگئے۔ دبئی پولیس حکام نے آگ لگنے کی وجوہات پرتفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق اب تک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمارت میں آگ سے بچاؤ اورحفاظتی راستوں پرمناسب انتظام نہ تھا،جو ہلاکتوں میں اضافے کا باعث بنا۔ریسکیوٹیموں کی جانب سے لاشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Next Post

خضدار کی تحصیل وڈھ میں ٹریفک حادثہ، 7 پولیس اہلکار جاں بحق

Sun Apr 16 , 2023
کوئٹہ(پی پی آ ئی) بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں ٹریفک حادثے کے دوران 7 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔لیویز پولیس کے مطابق کوئٹہ سے عید کی چھٹیاں منانے اپنے گھر ضلع لسبیلہ جانے والے زیر تربیت پولیس اہلکاروں کی گاڑی وڈھ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق […]