خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بی ایس ایف کے اضافے دستے تعینات کردیے

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لئے پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کے اضافی دستے تعینات کر دیے ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطا بق بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)کے اضافی دستے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعینات کئے گئے ہیں۔بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی)اور شاسترا سیما بل (ایس ایس بی)کے اہلکار مقبوضہ علاقے کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں پہلے ہی بڑے پیمانے پر تعینات ہیں۔دریں اثنا بھارتی حکومت نے حفاظتی اقدامات کی آڑ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کو مزید تیز کردیا ہے تاکہ اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیری عوام کی سیاسی آوازوں کوخاموش کیاجائے اورانہیں خوفزدہ اور ہراساں کیاجائے۔