ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمرانی ٹولے کا 10 سال اقتدار کی باریوں کا پلان تھا: مریم اورنگزیب

لاہور(پی پی آئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمرانی ٹولے کا 10 سال اقتدار کی باریوں کا پلان تھا۔سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کی، مہنگائی کی وجہ یہی لوگ ہیں، 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر کے نیچے بھی انہوں نے پھینکا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کر کے ملک ڈیفالٹ کے کنارے پر پہنچایا، میڈیا کو زدوکوب کیا، دہشت گرد واپس لائے اور خارجہ پالیسی تباہ کر دی، عمران خان کے سیاہ دور کی چند جھلکیاں تاریخ میں محفوظ ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں قانون یرغمال اور طیبہ گل جیسے مظلوم پی ایم ہاوس میں محبوس تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہزارہ اور ساہیوال کے مظلوموں کو بھی انصاف نہ ملا، عمران نے ان کے بارے میں کہا کہ بلیک میل نہیں ہوں گا۔