ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انتخابات فنڈز، الیکشن کمیشن، وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک نے رپورٹ جمع کرا دی

اسلام آباد(پی پی آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان، سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ نے پنجاب میں انتخابات کے لئے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ای سی پی کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی فنڈز سے متعلق رپورٹ کو حتمی شکل دی گئی۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کیلئے فنڈز نہیں مل سکے، سٹیٹ بینک کی طرف سے رقم منتقل نہیں کی گئی۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کیلئے 21 ارب کے فنڈز فراہمی کا سپریم کورٹ کا حکم تھا جس پر عمل نہیں کیا گیا، فنڈز کے بغیر الیکشن کیلئے انتظامات ممکن بنانا مشکل ہے۔وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک کے حکام نے بھی اپنی رپورٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔رپورٹ میں رقم منتقلی نہ ہونے کی وجوہات شامل ہیں، رپورٹ رجسٹرار سپریم کورٹ کے آفس میں جمع کرائی گئی ہے۔