شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی 8 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، ضمانت میں توسیع

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی دہشت گردی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عمران خان کی منگل کے روز حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی، عدالت نے سابق وزیراعظم کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 8 مقدمات میں ویڈیو لنک پر عدالتوں میں پیشی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان کی ویڈیو لنک پر عدالتوں میں پیشی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر عمران خان پیش نہ ہوئے تو ضمانت منسوخ ہو جائے گی۔