ممبئی: بگ تھری کے باس اور بی سی سی آئی کے سربراہ سری نواسن کے داماد گروناتھ می اپن پرآئی پی ایل میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہو گئے۔ آئی پی ایل کرپشن ا سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ بھارتی سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔رپورٹ کے مطابق گروناتھ می اپن پر کرپشن الزامات درست ہیں۔گروناتھ می اپن آئی پی ایل ٹیم چنائی سپر کنگز کے چیف اور بی سی سی آئی کے سربراہ سری نواسن کے داماد ہیں۔کرکٹ پریمیئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں پانچ کھلاڑیوں کے ساتھ گروناتھ می اپن پر بھی میچوں پر سٹے بازی کے الزامات لگائے گئے تھے لیکن چند روز جیل کی ہوا کھانے کے بعد گروناتھ ضمانت پر رہا ہو گئے تھے۔تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد گروناتھ می اپن پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔بھارتی ذرائع کے مطابق الزامات ثابت ہوئے تو ان کی ٹیم چنائی سپر کنگز پر پابندی لگ سکتی ہے۔سٹے بازی کے الزامات میں ملوث راجھستان رائلز کی مالک شلپا شیٹھی اور انکے شوہر کے خلاف بھی مزید تحقیقات کی جائیں گی۔