پی سی بی گورننگ باڈی تحلیل کرکے ذکاءاشرف کو فارغ کردیا گیا

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پی سی بی کے گورننگ بورڈ کو تحلیل کر کے چیئرمین پی سی ذکاءاشرف کو عہدے سے ہٹا دیا۔اس سلسلے میں بین الصوبائی وزارت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،پی سی بی کا دستور بھی معطل کر دیا گیا ہے۔سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے اس اقدام پر انتہائی افسوس اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ جیسے باوقار ادارے کو سیاست کی نظر کیے جانا افسوسناک ہے۔انھوں نے کہا کہ مجھے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا،نوٹیفکیشن ملنے کے بعد عدالت جانے کا فیصلہ کروں گا۔انھوں نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ حکومتی مداخلت پر آئی سی سی کا ردعمل کیا آتا ہے۔ذکا اشرف کو فارغ کیے جانے کے بعد نجم سیٹھی کو واپس قائم مقام چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔

Next Post

آئی پی ایل اسکینڈل : سری نواسن کے داماد پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے

Mon Feb 10 , 2014
ممبئی: بگ تھری کے باس اور بی سی سی آئی کے سربراہ سری نواسن کے داماد گروناتھ می اپن پرآئی پی ایل میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہو گئے۔ آئی پی ایل کرپشن ا سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ بھارتی سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔رپورٹ کے مطابق گروناتھ می اپن پر کرپشن الزامات درست ہیں۔گروناتھ می اپن آئی پی […]