ڈسپلن کیخلاف ورزی، جیسی رائیڈر اور ڈگ بریسویل بھارت کیخلاف ٹیسٹ سے آﺅٹ

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ آل راﺅنڈر جیسی رائیڈر اور ڈگ بریسویل بھارت کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شرکت نہیں کریں گے ۔ جیسی رائیڈر اور ڈگ بریسویل نے آکلینڈ ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل مقامی شراب خانے میں شراب نوشی کرکے غل غپاڑہ مچایا ۔ کوچ مائیک ہیسن کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ دونوں کھلاڑیوں کے رات گئے تک باہر رہنے والے واقعے کی تحقیقات کررہا ہے ۔

Next Post

میٹی لٹوالا نے تیسری مرتبہ سوئیڈن کار ریلی کا ٹائٹل جیت لیا

Tue Feb 11 , 2014
اسٹاک ہوم: فن لینڈ کے میٹی لٹوالا نے تیسری مرتبہ سوئیڈن کار ریلی کا ٹائٹل جیت لیا ۔ سوئیڈن کار ریلی میں برف پوش ٹریک اور سخت سردی بھی ڈرائیورز کے حوصلے پست نہ کرسکی ۔فنش ڈرائیور میٹی لٹوالا نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے تیس اعشاریہ ایک سیکنڈ میں طے کرکے کیرئیر میں تیسری مرتبہ سوئیڈن کار ریلی جیت لی […]