اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کے پی انتخابات کیس، انٹیلیجنس ایجنسیز کے اعلیٰ حکام کی سپریم کورٹ آمد، ججز کو س بریفنگ

اسلام آباد (پی پی آئی)پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کیس میں انٹیلی جنس ایجنسیز کے اعلیٰ حکام کی سپریم کورٹ آئے اور چیمبر میں ججز کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کیس میں انٹیلی جنس ایجنسیز کے اعلیٰ حکام کی سپریم کورٹ آئے اور چیمبر میں ججز کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔چیف جسٹس کے چیمبر میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب بھی موجود تھے جن کو انٹیلیجنس حکام نے سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق ملاقات ڈھائی گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 14 مئی کو پنجاب انتخابات کا حکم دے رکھا ہے جب کہ وفاقی حکومت نے سیکیورٹی اہلکاروں کی فراہمی سے متعلق 17 اپریل تک رپورٹ بھی داخل کی ہے۔