بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

طورخم سرحد پر پہاڑی تودہ گرنے سے گاڑیوں میں سوارمتعدد افراد زخمی

خیبر(پی پی آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر طورخم سرحد کے قریب پہاڑی تودہ گاڑیوں پر گرنے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ضلع خیبر طور خم سرحد کے قریب ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ کنٹینرز پر گر گیا۔ جس کے باعث متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ گاڑیوں کا عملہ گاڑیوں میں پھنس گیا۔پی پی آئی کے مطابق فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔حادثے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ متعدد افراد کی ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ حادثے کے فوری بعد ملبے ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق پہاڑی تودہ گرتے وقت مال بردار گاڑیوں اور کنٹینرز میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے ایک درجن سے زائد گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں ہیں اور ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے لہٰذا آگ پر قابو پانے کیلیے سر توڑ کوشش جاری ہے۔