بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فلم کپتان میں عمران خان کی اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا

کراچی (پی پی آئی)فلم کپتان میں عمران خان کی اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ سعیدہ امتیاز انتقال کر گئیں، وہ اپنے کمرے میں مردہ پائی گئیں۔ اداکارہ کے آفیشل فیس بک پیج پر تصدیق کی گئی ہے کہ سعیدہ امتیاز اب اس دنیا میں نہیں رہیں، وہ اپنے کمرے میں مردہ پائی گئیں۔پی پی آئی کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی سعیدہ امتیاز اداکاری اور ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ تھیں، انہوں نے کئی پاکستانی فلموں وجود، تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار اور ریڈرم میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے 2012ء میں بننے والی فلم کپتان میں عمران خان کی اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا کردار ادا کیا تھا۔سعیدہ امتیاز کے انتقال سے متعلق ان کے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر خبر پوسٹ کی گئی ہے، جس کہا گیا ہے کہ ”انتہائی دکھی دل کے ساتھ آپ کو افسوسناک خبر دی جارہے کہ سعیدہ امتیاز ا?ج صبح انتقال کر گئیں، وہ اپنے کمرے میں مردہ پائی گئیں“۔ سعیدہ امتیاز ڈاٹ کام پر جاری معلومات کے مطابق سعید امتیاز 1990ء میں متحدہ عرب امارات میں پیدا ہوئیں، انہوں نے سائیکالوجی میں بیچلر ڈگری حاصل کر رکھی تھی، سعیدہ امتیاز 4 سال بھارت میں بھی مقیم رہیں، جہاں انہوں نے ویبھوو رائے کے ساتھ ایک شارٹ فلم کی جبکہ وہ عاطف اسلم کے ساتھ دماس کی برانڈ ایمبیسڈر بھی رہیں۔