بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فیڈرل لاجز میں دوسرے شہروں سے آنے والے افسران قابض

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی دارالحکومت کے فیڈرل لاجز میں دوسرے شہروں سے آنے والے افسران کے قبضہ کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ نے بتایا کہ فیڈرل لاجز میں ایک سال کیلئے رہائش دی جاتی ہے جبکہ مدت ختم ہونے پر 6 ماہ کی توسیع کی جاتی ہے۔ اس کے جواب میں آڈٹ افسران نے بتایا کہ اسوقت 252 افسران ایسے ہیں جو کئی سال سے فیڈرل لاجز میں مقیم ہیں جبکہ ڈیڑھ سو افسران نے عدالتوں سے حکم امتناع لے رکھا ہے۔ پی اے سی نے وزارت ہاؤسنگ کو فوری فیڈرل لاجز خالی کروانے کی ہدایت کردی ہے اور اس کیلئے پولیس کی مدد لینے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔